رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات - قسط 1

*🎊رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات🎊*

*📝قسط 1*

📜علماء کرام نے رمضان المبارک کے استقبال اور تیاری کے لیے بہت سی اہم ہدایات اور تجاویز بیان فرمائی ہیں جن کا خلاصہ 30 اہم ہدایات کی شکل میں ہے- سمجھنے عمل کرنے میں آسانی کی غرض سے ان 30 میں سے روزانہ 6 ہدایات قسط وار آپ کی خدمت میں پیش کی جاری ہیں-

*🍀1- فرائض و واجبات کی ادائیگی اور توبہ و استغفار :* آمد رمضان سے قبل فرائض و واجبات کی ادائیگی کا اہتمام کریں، اگر آپ کے ذمے قضاء نمازیں یا روزے ہوں تو ادائیگی کی ترتیب بنائیں۔ سابقہ زندگی کی تمام لغزشوں پر سچی توبہ کریں، دل کو گناہوں اور برے خیالات سے پاک کریں۔ آنکھ، کان، زبان، ہاتھ، پاؤں اور دل و دماغ، غرض جسم کے کسی بھی حصے سے صادر ہونے والے گناہوں پر پکی توبہ کریں تاکہ آپ گناہوں سے پاک ہو کر رمضان المبارک کا استقبال کریں۔

*🍀2- رمضان المبارک کے مسائل سیکھیں اور سکھائیں :* نماز، روزہ، تراویح، صدقتہ الفطر، زکوۃ، اعتکاف اور دیگر احکامات ابھی سے سکھیں اور سکھائیں۔

*🍀3- اپنے نفس کو تقویٰ کا پابند بنائیں :* اللہ پاک سے ڈرنے اور گناہوں سے خود بھی بچنے اور دوسروں کو بھی بچانے کو تقویٰ کہتے ہیں، اپنے نفس کو ابھی سے تقویٰ کا پابند بنائیں، کیونکے رمضان تقویٰ کی عملی تربیت گاہ ہے اور اللہ تعالی نے رمضان میں روزوں کی فرضیت کا اہم مقصد "تقویٰ اور پرہیزگاری کا حصول" بتایا ہے- [سورہ البقرہ]

*🍀4- صلہ رحمی میں جلدی کریں :* قطع رحمی یعنی رشتے توڑنا بہت بڑا گناہ ہے، قطع رحمی کی وجہ سے دعائیں قبول نہیں ہوتیں، لہذا رمضان آنے سے قبل اس سنگین گناہ سے توبہ کریں اور رشتہ داروں سے معافی مانگیں اور صلہ رحمی کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : "اصل صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے کہ جب اس کے ساتھ قطع رحمی (یعنی رشتے توڑنے) کا معاملہ کیا جائے تب بھی وہ صلہ رحمی کرے (یعنی رشتے جوڑے) [صحیح بخاری]

*🍀5- دل صاف کریں :* ہمارا دل نفرت جذبہ انتقام، حسد اور غیبت کی آگ میں جلتا رہتا ہے، دل میں نفرت اور کینہ رکھنے والے کی اللہ پاک مغفرت نہیں کرتے، لہذا رمضان آنے سے قبل اپنے دل کو ان فضول مصروفیات سے فارغ کرکے خالص عبادات کی طرف اسے متوجہ کریں۔ سب سے دل سے معافی مانگیں اور سب کو دل سے معاف کردیں۔

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : دل کے صاف ہونے سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا : "وہ متقی اور صاف ستھرا دل جس میں نہ گناہ ہو نہ بغاوت، نہ ہی کینہ ہو اور نہ کسی کے بارے میں حسد-" [سنن ابن ماجہ]

*🍀6- گزشتہ روزوں کی قضا :* گزشتہ سالوں کے روزے اگر کسی شرعی عذر سے رہ گئے ہوں تو رمضان آنے سے پہلے ان کی قضا کرلیں تاکہ رمضان شروع ہونے سے قبل گزشتہ رمضان کے روزوں کا حساب بے باق ہوجائے۔

{{…جاری…}}

*🎉پیشکش : سسٹرز ان اسلام گروپ*
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

Comments