رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات - قسط 3

*🎊رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات🎊*

*📝قسط 3*

*🍀13- رمضان سے پہلے خریداری کرلیں:* رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے، شاپنگ و خریداری کا نہیں، نیز رمضان میں رش اور مہنگائی کی وجہ سے وقت اور پیسے ضائع ہوتے ہیں۔ لہذا رمضان کی آمد سے قبل شعبان میں ہی عید کی شاپنگ مکمل کرلیں اور اہل خانہ کو بھی یہ بات سمجھائیں۔

*🍀14- رمضان کے لئے کاموں کا بوجھ ہلکا رکھیں:* گھر میں کوئی تعمیراتی یا رنگ و روغن کا کام کروانا ہو یا مشین وغیرہ کی مرمت ہو یا گاڑی سواری کا کوئی لمبا اور پیچیدہ کام ہو، اسی طرح دفتر و کارخانوں کے محنت طلب پروجیکٹ ہوں تو انہیں رمضان المبارک سے پہلے پہلے نمٹانے کی کوشش کریں۔

*🍀15- نظام الاوقات ترتیب دیں:* رمضان سے قبل اپنا نظام الاوقات مرتب کریں، جس میں صبح اٹھ کر تہجد، ذکر و ازکار دعائیں سحری نمازیں نفلیں اور تلاوت سے لیکر افطاری تراویح و دیگر معمولات تک کے لیے مناسب وقت متعین ہو اور نیند آرام اور گھر اور دفتر وغیرہ کے کاموں کی بھی رعایت رکھی جائے۔

*🍀16- نوکر، خادم اور ملازم پر کاموں کا بوجھ ہلکا کریں:* رمضان کی آمد سے قبل نوکر و ملازمین سے محنت طلب اور مشکل کام کروالیں تاکہ روزے کی حالت میں ملازمین پر کام کا بوجھ ہلکا رہے۔

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :* جو شخص رمضان کے مہینے میں اپنے غلام کے بوجھ کو ہلکا کردے تو اللہ تعالی اس کی مغفرت فرماتے ہیں اور اسے آگ سے آزادی عطا فرماتے ہیں- [مشکوۃ]

*🍀17- عمرہ کی ترتیب بنائیں، :* رمضان میں عمرے کا ثواب حج کے برابر ہے۔ صاحب ثروت لوگ ابھی سے عمرے کی ترتیب بنائیں۔ اسی طرح مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف اور نمازوں کا ثواب دیگر مساجد سے بہت زیادہ ہے۔یہ ثواب حاصل کرنے کی ابھی سے کوشش اور دعائیں کریں۔

*🍀18- آدمی زیادہ سے زیادہ وقت مسجد میں گزاریں :* عموماً ہمارا دل مسجد میں نہیں لگتا۔ لہذا ابھی سے نمازوں کے بعد کچھ دیر مسجد میں نفلی اعتکاف کی نیت سے ٹھہریں اور مسجد میں دل لگانے کی مشق کریں تاکہ رمضان کے آخری عشرے کے مسنون اعتکاف میں بیٹھنا آسان ہو جائے۔

{{…جاری…}}

*💐پیشکش : سسٹرز ان اسلام گروپ*
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

Comments