رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات - قسط 4

*🎊رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات🎊*

*📝قسط 4*

*🍀19- نیند کم کرنے کی عادت ڈالیں:* اگر آپ 7 گھنٹے سونے کے عادی ہیں تو 5 گھنٹے سونے کی عادت ڈالیں تاکہ رمضان میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے؛ البتہ تھکاوٹ سے بچنے کے لیے دن میں تھوڑی دیر قیلولہ کرلینا مسنون بھی ہے اور تہجد پڑھنے میں معین و مدگار بھی ہے۔

*🍀20- چالیس دن تکبیر اولٰی (یعنی مسجد میں جماعت) کے ساتھ نمازیں پڑھیں :* اس کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے نیز ماہ شعبان کے آخری دس دن اور رمضان کے تیس دنوں  میں اس کا اہتمام نسبتاً زیادہ آسان ہے۔ لہذا مرد تکبیر اولی کے ساتھ پنج وقتہ نمازیں با جماعت پڑھنے کی ترتیب بنائیں اور خواتین گھر میں اول وقت ساری نمازیں پڑھیں۔

*🍀21- سگریٹ پان گوٹکا اور نسوار سے جان چھڑائیں:* سگریٹ، پان، نسوار اور دیگر نشہ آور چیزوں کا استعمال ابھی سے محدود کریں اور کوشش کریں کے ان سے جان چھڑالی جائے تاکہ روزے کی حالت میں کسی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے-

رمضان المبارک نشہ آور چیزوں سے جان چھڑانے کا بہترین موقعہ ہے اور اس میں ہمت حوصلہ اور اللہ کی مدد مانگتے ہوئے ان آفات سے بآسانی جان چھڑائی جاسکتی ہے۔

*🍀22- ملاقاتوں کا سلسلہ محدود کریں :* رمضان میں تقاریب، ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ بالکل محدود کردیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں صرف ہوسکے؛ البتہ بیمار کی عیادت اور تیمارداری، اسی طرح میت کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ میں شرکت کے مواقع جتنے مل سکیں غنیمت جانیں۔

*🍀23- چھوٹی چھوٹی سورتیں زبانی یاد کریں:* قرآن پاک کی چھوٹی چھوٹی سورتیں ابھی سے یاد کرنا شروع کریں تاکہ نوافل تہجد تراویح میں یہ سورتیں پڑھی جاسکیں۔ عام طور پر صرف دو یا تین سورتیں یاد ہوتی ہیں انہی کو بار بار دہرایا جاتا ہے، جو مثالی طرز عمل نہیں ہے۔ اس لیے رمضان آنے سے پہلے کچھ چھوٹی سورتیں اچھی تجوید اور مخارج کے ساتھ یاد کرلیں۔

*🍀24- کم کھانے کی عادت ڈالیں :* شعبان میں کھانے کی مقدار خاص تناسب سے کم کریں، غذا میں سبزی، دودھ، پھل اور کھجور کا استعمال زیادہ رکھیں تاکہ صحت و توانائی برقرار رہے اور رمضان تک آپ کم کھانے کے عادی بن جائیں۔ نیز زیادہ کھانے کا بوجھ، بد ہضمی اور سستی عبادات میں رکاوٹ نہ بنے۔

{{…جاری…}}

*💐پیشکش : سسٹر ان اسلام گروپ*
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

Comments