رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات - قسط 2
*🎊رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات🎊*
*📝قسط 2*
*🍀7- دعاؤں کا معمول :* رمضان المبارک دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے، لہذا ابھی سے اپنے آپ کو لمبی دعاؤں کا عادی بنائیں۔۔ نیز یہ بھی ضروری ہے کے رمضان سے قبل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول دعاؤں کے الفاظ زبانی یاد کیے جائیں۔ مسنون الفاظ پر مشتمل دعاؤں میں تاثیر بھی زیادہ ہوتی ہے اور قبولیت کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے-
*🍀8- صدقہ کرنے کی عادت :* ویسے تو روزانہ ہی صدقہ کرتے رہنا چاہیے لیکن رمضان کے لیے شعبان کے مہینے سے ہی روزانہ کچھ نہ کچھ صدقہ کرنے کی کی عادت ڈالیں تاکہ رمضان میں سخاوت کرنا آسان ہو جائے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں میں زیادہ سخی تھے اور رمضان میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت تیز چلتی خوشگوار ہوا سے بھی زیادہ ہو جاتی۔ [صحیح بخاری]
*🍀9- کثرت تلاوت کا معمول :* رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے، خوش نصیب لوگ اس ماہ میں تلاوت کی کثرت کا معمول بناتے ہیں۔ لہذا ابھی سے تلاوت قرآن کو زیادہ وقت دینا شروع کردیں۔ قرآن پاک صحیح مخارج کے ساتھ آرام آرام سے غنہ مد وغیرہ کو اچھی طرح ادا کر کے پڑھیں، تاکہ رمضان کی آمد تک آپ کثرت سے اور اچھی طرح تلاوت کرنے کی عادی بن جائیں۔ نیز اگر آپ حافظ قرآن ہیں تو ابھی سے قرآن پاک دہرانا شروع کردیں-
*🍀10- شب بیداری کی عادت :* رمضان المبارک میں راتوں کی عبادت (تراویح تہجد وغیرہ) کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔ ان عبادات کو اچھے انداز میں بلا تھکاوٹ سر انجام دینے کیلیے ضروری ہے کہ ابھی سے شب بیداری اور نفلی عبادات کا اہتمام کریں اور اپنے بدن کو عبادات کی کثرت کا عاری بنائیں تاکہ رمضان کی راتوں میں مشکل پیش نہ آئے-
*🍀11- انٹرنیٹ و سوشل میڈیا سے احتراز :* رمضان میں اوقات کی قدر دانی بڑی اہم ہے- آج کل انٹرنیٹ و سوشل میڈیا وقت کے ضیاع کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔ لہذا رمضان سے قبل ان کے استعمال کو ختم یا محدود کرنے کی کوشش کریں-
*🍀12- ٹی وی سے احتراز :* ٹی وی خرافات کا مجموعہ ہے، لہذا رمضان کی آمد سے قبل اس سے جان چھڑانے کی کوشش کریں۔ ٹی وی پر "رمضان نشریات" کے نام پر اکثر پروگرام غیر شرعی اور مخلوط ہیں۔
ایک آدھ دینی پروگرام درست بھی ہو تو اسے بنیاد بنا کر ٹی وی کے سامنے وقت ضائع کرنا ہوش مندی نہیں کیونکہ دینی پروگرامز میں اور ان کے دوران اشتہارات میں موسیقی اور نامحرم مرد اور نامحرم عورتیں رمضان کی روحانیت ختم کرکے گناہ بڑھانے کے لیے کافی ہیں-
اور ٹی وی میں تصویریں آتی ہیں اور حدیث میں ہے کے جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور پھر اس گھر میں لڑائی جگھڑے بے برکتی رہتی ہے۔
{{…جاری…}}
*🎉پیشکش : سسٹرز ان اسلام گروپ*
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
Comments
Post a Comment