رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات - قسط 5

*🎊رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات🎊*

*📝قسط 5*

*🍀25- مالی حقوق سے متعلق مسائل سکھیں :* عام طور پر رمضان میں مالی حقوق جیسے زکوہ، نذر، صدقتہ الفطر وغیرہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ ان سے متعلق تفصیلی احکامات پہلے سے معلوم کرلیے جائیں۔ اسی طرح جو مالی حقوق ذمہ میں ہوں جیسے بیوی کا مہر یا کس کا قرض وغیرہ اور ادا کرنے کی صلاحیت بھی ہو تو رمضان سے پہلے اداء کرلیں۔

*رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :* "مالدار آدمی کا قرض کی ادائیگی میں تاخیر کرنا ظلم ہے" [صحیح بخاری]

*🍀26- رات کو جلدی سونے کی عادت ڈالیں:* دوستوں کی فضول مجالس، گپ شب کی محافل اور رات گئے تک سر انجام دی جانے والی سر گرمیوں سے آہستہ آہستہ کنارہ کشی اختیار کریں تاکہ رمضان میں تراویح کے فوراً بعد بلا تاخیر سو سکیں۔ یاد رکھیں تہجد اور سحری میں ہشاش بشاش اٹھنے کا دارومدار بر وقت سونے پر ہے۔

*🍀27- بچوں کو روزے کی عادت ڈالیں :* سات سال یا اس سے بڑے بچوں کو روزے کے حوالے سے خصوصی ترغیب دیں اور ان کی ذہن سازی کریں تاکہ رمضان میں انہیں روزے رکھنے کی عادت پڑ جائے اور بچوں کے روزے آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہوں۔

*🍀28- اس رمضان کو گذشتہ رمضانوں سے ممتاز کریں :* کسی ایسی عبادت کی ترتیب بنائیں جو آپ کے نامہ اعمال میں اس رمضان کو گزشتہ رمضانوں سے ممتاز کردے۔

مثلاً : تیسواں پارہ زبانی یاد کرلیں، یا سورہ رحمن، سورہ یٰس، سورہ ملک، سورہ الم سجدہ وغیرہ سورتیں زبانی اچھی تجوید کے ساتھ یاد کرلیں، یا کسی یتیم کو ڈھونڈ کر اس کی کفالت کا بندوبست کرلیں- کسی جگہ پانی کی اشد ضرورت ہو تو ٹیوب ویل، کنواں یا ٹھنڈے پانی کا پلانٹ لگوا دیں، یا مسجد و مدارس کے ساتھ پر خلوص تعاون کریں یا مستحق طلبہ کے لیے فیسوں اور یونیفارم وغیرہ کا بندوبست کرلیں وغیرہ وغیرہ-

*🍀29- ماہ شعبان کی تاریخیں یاد رکھیں:* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کی تاریخیں یاد رکھنے کا بہت زیادہ اہتمام فرماتے۔

*ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :* رمضان کے لیے شعبان کے چاند (کی تاریخیں) گنتے رہو- [سنن ترمزی]

*🍀30- دعاؤں کا اہتمام کریں :* رمضان المبارک کی تیاری کے حوالے سے درج بالا ہدایات و تجاویز پر عمل اور دوسروں تک پھنچانے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی سے رمضان المبارک کی روحانیت و برکات کے حصول کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں، بالخصوص اس دعا کا اہتمام فرمائیں :

*💎اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ۔*

*ترجمہ :* اے اللہ! ہمارے لیے رجب اور شعبان کے مہینوں میں برکت عطا فرمائیے اور ہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچا دیجیے۔ آمین!

{{…ختم شد…}}

*💐پیشکش : سسٹر ان اسلام گروپ*
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

Comments